Matric exams 2024 postponed due to Ramadan - IlmyDunya

Latest

Jan 21, 2024

Matric exams 2024 postponed due to Ramadan

میٹرک کے امتحانات 2024 رمضان المبارک کی وجہ سے ملتوی

 خیبرپختونخواہ اور پنجاب  میں رمضان المبارک کی وجہ سے دسویں اور نویں جماعت کے سالانہ امتحان 2024 ایک ماہ کے لیے تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔ اب پشاور اور کے پی کے تمام بورڈز کے میٹرک کے امتحانات 2024 18 اپریل سے شروع ہوں گے۔ اس سے قبل امتحانات 14 مارچ سے شروع ہونے تھے۔اس کے علاوہ پنجاب بھر کے بورڈ میٹرک کے امتحانات کا آغاز یکم مارچ سے کر رہا ہے۔Matric exams 2024 postponed due to Ramadan

چئیر مین بورڈ کمیٹی کا اجلاس

چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے کہا کہ طلباء اور والدین کے اصرار پر اور ماہ رمضان کے تقدس کے پیش نظر شیڈول میں تبدیلی کی گئی۔ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ خیبرپختونخوا کے تمام بورڈز کے چیئرمینوں کے اجلاس میں کیا گیا۔

پنجاب بورڈز میں میٹرک کے امتحانات

دریں اثنا، پنجاب بورڈز نے میٹرک کے امتحانات کے شیڈول اور عارضی تاریخ کو حتمی شکل دے دی ہے، اور پنجاب میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کی جانب سے منظور شدہ عارضی ڈیٹ شیٹ کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے اور نویں جماعت کے امتحانات 19 مارچ سے شروع ہوں گے۔

اس کے علاوہ مزید پڑھیں۔۔

کلاس نہم و دہم کی ڈیٹ شیٹ ڈاون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

پاکستان میں سوشل میڈیا سروسز بند


No comments:

Post a Comment