گندم کی پیداوار اور قیمت کی فہرست
یہاں 1947 سے 2023 تک
گندم کی پیداوار اور قیمت کی فہرست ہے۔
یہ 2007 سے 2023 تک گندم کی پیداوار اور قیمتوں کا چارٹ
پاکستان میں گندم کی پیداوار 2023
لاہور میں گندم خریداری اجلاس کے دوران محمد شہباز شریف نے گزشتہ
سال کی بارشوں اور سیلاب کے دوران ملک میں 20.75 ملین میٹرک ٹن گندم کی پیداوار کا
انکشاف کیا۔
وزیراعظم نے متعلقہ صوبائی اور وفاقی محکموں کو ہدایت کی کہ وہ
پاکستانیوں سے براہ راست گندم خریدیں تاکہ وہ بھرپور فوائد حاصل کر سکیں۔
وزیراعظم نے اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنے گندم کی خریداری کے ہدف
میں اضافہ کریں تاکہ سال بھر کے لیے گندم کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے
اور بینکوں کے ذریعے ضروری وسائل حاصل کیے جا سکیں۔ شہباز شریف نے انکشاف کیا کہ
حکومت گندم کی پیداوار میں مزید اضافے کے لیے آئندہ سال کے لیے حکمت عملی بنا رہی
ہے۔
گندم کی قیمت 4000 روپے جون 2023 تک بڑھ گئی۔
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ 2022 کے حالیہ سیلاب نے پاکستان میں
بہت تباہی مچائی تھی اور اس کی وجہ سے پاکستان کی گندم کی فصل بہت زیادہ متاثر ہوئی
تھی جس کی وجہ سے حکومت پاکستان نے گندم کا ریٹ 4000 روپے مقرر کیا تھا۔ لیکن رواں
جون 2023 میں پیداوار کم ہونے کے باعث گندم کی عدم دستیابی کے باعث حکومت نے گندم
کا ریٹ بڑھا کر پانچ ہزار روپے کر دیا ہے۔
پاکستان میں گندم کی قیمت 2023
گزشتہ سال گندم کی قیمت نسبتاً 2000 سے 2200 کے درمیان تھی لیکن 2023 میں اس کی قیمت بہت بڑھ گئی ہے۔ 2023 میں گندم کی قیمت صوبے کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے، لیکن اوسط قیمت 4000 سے 4500 روپے کے درمیان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاسکو پنجاب رواں سال گندم خریداری کا ہدف پورا نہیں کرسکا۔جس کی وجہ سے گندم کی دسمبر تک کمی کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے۔قیمت پانچ ہزار روپے من تک جا سکتی ہے۔ جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔
No comments:
Post a Comment