چئیر مین کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس
24 نیوز ایچ ڈی ٹی وی چینل نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ پنجاب حکومت
نے آئندہ ہفتے تمام چیئرمین بورڈز کا اجلاس بلایا ہے۔
وزیر اسماعیل اس اجلاس
کی صدارت کریں گے جس میں میٹرک بورڈ کے امتحانات کے انعقاد کو آؤٹ سورس کرنے کا معاملہ
اٹھایا جائے گا۔
متنازعہ نتائج کی تحقیقات
لاہور میں میٹرک کے امتحانات
کے متنازعہ نتائج کی کھوج کے لیے بنائی گئی کمیٹی تحقیقات مکمل کرنے کے لیے تیار ہے۔
تحقیقاتی پینل نے رزلٹ
ٹمپرنگ کے 20,000 کیسز پائے اور سابق کنٹرولر عمران بٹ کو اس جرم کا ذمہ دار ٹھہرایا،
اندرونی ذرائع نے بتایا کہ ہزاروں طلباء کی ڈپلیکیٹ مارک شیٹس جاری کی گئی ہیں۔
نقل مافیہ کی حوصلہ شکنی
چئیر مین بورڈ کمیٹی
کے غیر معمولی اجلاس میں نقل مافیہ کو شکست دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ہر امتحانی
سنٹر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ ہو گا۔ ہر امتحانی سنٹر میں پولیس کی نگرانی
کیلئے ڈیوٹیاں لگانے پر غور ہوگا۔
اس کے علاوہ مزید
پڑھیں۔
No comments:
Post a Comment