بھارتی ریاست بہار میں 12ویں جماعت کا طالب علم بورڈ کے امتحان میں 500 لڑکیوں کو دیکھ کر بیہوش ہو گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شنکر نامی طالب علم جب 12ویں جماعت کے امتحان کے لیے سینٹر پہنچا تو اسے ایک کمرے میں بھیج دیا گیا جہاں وہ اکلوتا لڑکا تھا اور وہاں 500 لڑکیاں تھیں۔
رپورٹس کے مطابق منیش شنکر امتحان کی ٹینشن کے بجائے لڑکیوں کے درمیان ہونے کا ٹینشن لیتے رہے اور پھر بے ہوش ہو گئے اور بعد میں انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔
منیش شنکر کی خالہ نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ شنکر اس وقت گھبرا گئے جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ 500 لڑکیوں میں سے اکلوتا لڑکا ہے اور پھر زمین پر گر گیا۔
خاتون کا مزید کہنا تھا کہ وہ بخار میں مبتلا ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔
خاتون نے انکشاف کیا کہ
بے ہوش ہونے کی وجہ سے منیش کا ہاتھ بھی فریکچر ہوا ہے۔
اس کے علاوہ مزید
پڑھیں۔
سکول امتحانات اس باربھی تاخیر کا شکار
ہوم ورک مکمل نہ کرنےپر ستاد نے شاگرد کا بازو توڑ دیا
No comments:
Post a Comment