سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

نیا سال‘ نئی امیدیں‘ نیا انتظار

خوش آمدید 2023

زندگی کا سفر بس یونہی سالوں کا شمار کرتے کرتے اختتام پذیر ہو جاتا ہے۔ وقت کو قید نہیں کیا جا سکتا اچھا ہو یا برا آخر کو گزر ہی جاتا ہے۔ لیکن انسان کے اپنے بس میں یہ ضرور ہے کہ وہ اس وقت کو کیسے گزارتا ہے۔

نیا سال‘ نئی امیدیں‘ نیا انتظار

 وقت دنیا کی سب سے بڑی حقیقت ہے۔ وہ لوگ جو وقت کی قدر کرتے ہیں وقت ہمیشہ ان کی دسترس میں رہتا ہے لیکن جنہیں وقت کا احساس نہیں وقت بھی انکے ساتھ وفا نہیں کرتا وقت کی اسی غلام گردش میں ایک اور سال ہمارے ہاتھوں سے نکل گیا۔ کچھ لوگوں کی امید یں بر آئیں اور کچھ لوگوں کیلئے تاریکی اور بڑھ گئی۔ دنیا بھر میں ہر کوئی اپنے اپنے طریقے سے نئے سال کو خوش آمدید کہ رہا ہے کوئی چراغاں کر کے کوئی آتش بازی اور ڈھول سازندوں کیساتھ نئے سال کا استقبال کر رہا ہے اورآئند ہ آنیوالے سال کیلئے عہد و پیمان کئے جا رہے ہیں۔ میں اس نئے سال کو پیغام امید کے نام کرتا  ہوں کیونکہ امید روشنی ہے، زندگی ہے، امید کی ڈور ہاتھ میں تھامنے والوں کیلئے زندگی کا سفر کتنا ہی کٹھن کیوں نہ ہو راستہ سہل طریقے سے کٹ جاتا ہے۔ زندگی کے سفر میں کبھی کبھی ایسے موڑ بھی آتے ہیں جب انسان امید اور ناامیدی کے دوراہے پر آ کھڑا ہوتا ہے۔ امید اور نا امیدی کا ایسا ہی ایک لمحہ جب تاریکی ہر طرف سے اپنی لپیٹ میں لے لے اور مایوسی کے اندھیروں میں کچھ دکھائی نہ دے۔ ایک ایسی ہستی کے ہونے کا احساس اور یقین روح کو پھر سے زندہ کر دیتا ہے جس کے پاس کن کی طاقت ہے ۔ جس کا ایک اشارہ ہونی کو انہونی میں بدل دیتا ہے۔ امید۔۔۔اﷲ کا یقین

 ناامیدی ۔۔۔۔اﷲ کا انکار‘ ایسی ذات کا انکار جو ہر چیز پر قادر ہے۔ اسی لئے ناامیدی کو کفر کہا گیا ہے۔

خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہو کہ خدا کی رحمت سے صرف کافر نا امید ہوتے ہیں۔“ سورة یوسف

اﷲ کی طرف دیکھ کے امید پیدا ہوتی ہے اور دنیا کے دامن میں صرف ناامیدی۔۔۔۔ اگر کسی کے دل میں اﷲ کو پانے کی جستجو ہے تا بس اس امید اور نا امیدی کے بیچ میں اﷲ ہے۔ جو لوگ امید کے سفر پر یقین کے ساتھ چلتے ہیں منزل کو پا لیتے ہیں۔

آج نئے سال کی دہلیز پہ قدم تو رکھ ہی بیٹھے ہیں۔ امید کا دامن بھی تھام لیا ہے اور اچھے وقت کا انتظار بھی ہے لیکن پچھلے ایک سال میں کیا کھویا کیا پایا اس کا حساب ابھی باقی ہے۔

معلومات ، علمی ، تعلیمی نیوز کیلئے  "علمی دنیاڈاٹ کام" کے ساتھ رہیں۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.