فیس بک سے اب تمام پاکستانی صارفین کیسے پیسے کما سکتے ہیں؟ - IlmyDunya

Latest

Dec 25, 2022

فیس بک سے اب تمام پاکستانی صارفین کیسے پیسے کما سکتے ہیں؟

فیس بک سے اب تمام پاکستانی صارفین پیسے کما سکتے ہیں


فیس بک سے اب تمام پاکستانی صارفین کیسے پیسے کما سکتے ہیں؟

اگر آپ فیس بک سے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو اب تمام صارفین کے لیے یہ موقع دستیاب ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران فیس بک کی جانب سے پاکستانی صارفین کے لیے اس حوالے سے کئی فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

یہ فیچرز دنیا کے مختلف ممالک میں لوگوں کو کافی عرصے سے دستیاب تھے مگر اب پاکستان میں بھی انہیں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

نومبر 2022 میں پاکستانی صارفین کے لیے پروفیشنل موڈ کا فیچر متعارف کرایا گیا جبکہ دسمبر میں اسٹارز نامی پروگرام تک رسائی دی گئی۔

پروفیشنل موڈ کیا ہے؟

آسان الفاظ میں یہ انفرادی صارفین کا ایک پیج ہے جو بالکل اسی طرح کام کرتا ہے جیسے آپ انسٹاگرام اکاؤنٹ کو پروفیشنل میں تبدیل کردیں۔

فیس بک کے مطابق پروفیشنل موڈ سے تخلیق کاروں کو ایک علیحدہ پروفائل میں اپنی رسائی بڑھانے میں مدد ملے گی جس کے لیے انہیں مختلف ٹولز اور فیچرز دستیاب ہوں گے۔

پروفیشنل موڈ کیسے اپنائیں؟

اس مقصد کے لیے صارف کو اپنی فیس بک پروفائل میں جاکر ایڈٹ پروفائل کے برابر میں تھری ڈاٹ مینیو میں جانا ہوگا۔

اس مینیو پر کلک کرنے پر نیچے ٹرن آن پروفیشنل موڈ کا آپشن موجود ہوگا جس پر کلک کرکے ٹرن آن کریں اور بس۔

آمدنی کیسے ہوگی؟

پروفائل کو پروفیشنل موڈ پر تبدیل کرنے کے بعد صارفین کو اینالیٹکس ٹولز اور آمدنی کے حصول میں مددگار فیچرز جیسے فیس بک ریلز پلے بونس پروگرام تک رسائی مل جائے گی، جہاں وہ اپنی مختصر ویڈیوز سے پیسے کما سکیں گے۔

پروفیشنل موڈ سے صارفین ریلز، لائیو اور ویڈیو آن ڈیمانڈ کے فالوورز سے براہ راست رقم حاصل کرنے کے پروگرام اسٹارز تک بھی رسائی حاصل کرسکیں گے۔

فیس بک اسٹارز کیا ہے؟

پاکستان میں اس پروگرام کو متعارف کرانے کا اعلان وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور میں میٹا کے دفتر کے دورے کے موقع پر کیا۔

یہ فیچر سب سے پہلے 2021 میں مختلف ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا اور ایک سال بعد پاکستانی صارفین کے لیے اسے پیش کیا گیا۔

اس فیچر سے کوئی بھی صارف (چند شرائط پوری کرکے) اپنی تصاویر، ویڈیوز، لائیو اسٹریم یا تحریری پوسٹس سے پیسے کما سکتا ہے۔

ان پوسٹس یا مواد کو دیکھنے والے افراد اسٹارز خرید کر آپ کو کمنٹس میں بھیج سکیں گے۔

ہر ایک اسٹار پر ایک امریکی سینٹ آپ کو ملے گا۔

فیس بک کے مطابق اسٹارز پروگرام سے سے آف لائن بزنس اور سروسز کو آن لائن منتقل کرنے میں مدد مل سکتی ہے، فالوورز اور مداحوں سے تعلق مضبوط ہوسکتا ہے۔

فیس بک اسٹارز کی شرائط کیا ہیں؟

فیس بک اسٹارز کے لیے صارفین کو اپنا ایک پیج بنانا ہوگاجس پر کم از کم 60 دنوں تک ایک ہزار فالوورز کا ہونا ضروری ہوگا۔

فیس بک کمیونٹی اسٹینڈرڈز اور Partner Monetization پالیسیوں پر عمل کرنا ہوگا، جبکہ اسٹارز پروگرام کے شرائط و ضوابط کو تسلیم بھی کرنا ہوگا۔

ایک صارف اپنے فینز کو اسٹار گول بتا سکتا ہے تاکہ لوگ اس کے مواد پر اسٹارز خرید کر بھیج سکیں۔

ان صارفین کو بینک اکاؤنٹ یا پے پال کی تفصیلات دینا ہوتی ہیں پیسے وہاں جمع ہوسکیں۔

اس کے علاوہ مزید پڑھیں۔

آپ کا فون گم ہو گیا؟ اب ٹینشن کی کوئی بات نہیں۔ اب گوگل آپ کو فون ڈھونڈ کر دے گا۔ لیکن کیسے جاننے کیلئے اسی ہیڈنگ پر کلک کریں۔


 



No comments:

Post a Comment