لاہور میں سموگ کے باعث تعلیمی اداروں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے باعث سکولوں
اور کالجوں کی تعطیلات میں مزید توسیع کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کے تدارک کے
لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لاہور کے اسکول اور کالج مزید 7
روز کے لیے بند کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتی حکم نامے میں لاہور میں 2 جنوری تک تعطیلات کے بعد مزید ایک ہفتے کی توسیع کرنے کا کہا گیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ سموگ کے باعث تعطیلات میں توسیع کی جائے، سموگ پر اچھی طرح قابو پایا جاتا ہے، اسے روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
بعد ازاں عدالت نے ڈی جی پی ڈی ایم اے
کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔
اس کے علاوہ مزید پڑھیں۔۔۔
کالجوں کے تمام طلباء فیل ہونے پر حکومت ان ایکشن
پاکستان ایشیا میں تعلیم پر سب سے کم خرچ کرنے والا ملک بن گیا۔
No comments:
Post a Comment