سرد موسم میں انگلیوں کی گرفت کمزور ہونے کی وجہ جانیے
سرد موسم کے بعد زندگی بہت بدل جاتی ہے جو گرمیوں کے مقابلے میں کافی اچھی لگتی ہے۔
لیکن بہت سے لوگوں کو
سردی کے موسم میں ایک عجیب پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
سرد موسم میں ہاتھ پاؤں کیوں سوج جاتے ہیں؟
سردی کی وجہ سے ان لوگوں کی انگلیاں ٹھنڈی اور اکڑ جاتی ہیں جس سے گرفت کمزور ہو جاتی ہے لیکن اس کی وجہ کیا ہے؟
ویسے تو انگلیوں کو کنٹرول
کرنے والے پٹھے کہنی میں ہوتے ہیں لیکن انگلیوں میں ٹچ ریسیپٹرز بھی ہوتے ہیں جن کے
افعال سرد موسم میں متاثر ہوتے ہیں۔
یعنی ہمارا دماغ پٹھوں کو درست سگنل بھیجتا ہے لیکن سردی سے اعصابی افعال متاثر ہوتے ہیں۔
نتیجے کے طور پر، انگلیوں
کی حرکت اور گرفت کمزور یا عجیب محسوس ہوتی ہے.
سردیوں میں ہاتھ پاؤں ٹھنڈے رہنے کی وجہ
سردیوں میں ہر وقت ہاتھ پاؤں ٹھنڈے رہنے کے پیچھے ایک وجہ بھی پوشیدہ ہوتی ہے اور وہ ہے خون کی روانی میں کمی۔
ہمارا جسم سرد موسم میں
اہم اعضاء کو گرم رکھنے کے لیے ہاتھوں یا پیروں میں خون کے بہاؤ کو روکتا ہے۔
اس کے نتیجے میں ہر وقت ہاتھ پاؤں ٹھنڈے رہنے کا احساس ہوتا ہے جس سے گرفت بھی کمزور ہوجاتی ہے۔
اسی وجہ سے بہت سرد موسم
میں ہاتھوں اور پیروں میں فراسٹ بائٹ کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ مزید
پڑھیں۔۔
چائے کی عادی افرادکو چائے نہ ملنے پر سر درد کیوں ہوتا ہے؟
No comments:
Post a Comment