عوامی تعطیلات اور اختیاری تعطیلات 2023 کا اعلان
اسلام آباد: حکومت نے
2023 میں عام تعطیلات اور اختیاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
حکومتی اعلان کے مطابق سال 2023 میں ملک میں 38 عام تعطیلات اور اختیاری تعطیلات ہوں گی جن میں سے 16 سرکاری اور 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔
کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری 2023 کو یوم کشمیر پر عام تعطیل ہو گی، یوم پاکستان 23 مارچ 2023 کو عام تعطیل ہو گی اور یکم مئی کو یوم مزدور پر عام تعطیل ہو گی۔
22 سے 24 اپریل 2023 کو عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی جبکہ 30،
29 جون اور 1 جولائی 2023 کو عید الاضحیٰ کی 3 چھٹیاں ہوں گی، 27 اور 28 جولائی
2023 کو 10، 9 محرم کی تعطیلات ہوں گی۔
14 اگست 2023 کو یوم آزادی کی عام تعطیل ہوگی، 28 ستمبر 2023 کو
عید میلاد النبی کی عام تعطیل ہوگی۔
9 نومبر 2023 کو یوم اقبال کی تعطیل ہو گی، 25 دسمبر 2023 کو یوم
قائداعظم اور کرسمس کی عام تعطیل ہو گی، جبکہ 26 دسمبر 2023 کو مسیحی ملازمین کے لیے
کرسمس ڈے پر عام تعطیل ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق
2023 کے لیے اسلامی تعطیلات متوقع تاریخ کے مطابق مقرر کی گئی ہیں، چاند نظر آنے کے
بعد تعطیلات کا الگ سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ سال 2023 میں، 16 میں سے 2
سرکاری تعطیلات اتوار کو ہوں گی۔
2 جنوری، 22 مارچ اور 3 جولائی کو بینک چھٹیاں ہوں گی، مسلم سرکاری
ملازمین کو ایک سال میں ایک سے زیادہ اختیاری چھٹی نہیں ملے گی، جب کہ غیر مسلم سرکاری
ملازمین کو ایک سال میں 3 سے زیادہ اختیاری چھٹیاں نہیں ملیں گی۔
اس کے علاوہ مزید
پڑھیں۔
سکولوں اور کالجوںمیں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ
No comments:
Post a Comment