سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

پنجاب بورڈ کمیٹی نے پاسنگ مارکس نمبر بڑھا دیئے

میٹرک اور انٹر کے طلباء کیلئے بری خبر 


پنجاب بورڈ کمیٹی نے پاسنگ مارکس نمبر بڑھا دیئے



لاہور ( علمی دنیانیوز رپورٹ آنلائن) پنجاب بورڈ کمیٹی نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں پاسنگ مارکس  # 33٪ سے بڑھا کر 40 ٪ کرنے کی تجویز دے دی۔ تاہم اس تجویز کو اگلے سال 2024 کے امتحان پر لاگو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب بورڈ کمیٹی کا اجلاس ہوا اور اس غیر معمولی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  تعلیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کرنے کیلئے تعلیمی پالیسی کو از سر نو مرتب کیا جائے گا۔ پاکستان میں تعلیمی معیار ہمارے تمام ہمسایہ ممالک سے بہت پیچھے ہے۔ اس لیے پنجاب میں تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے امتحانی طریقہ کار کی تبدیلی اور بوٹی مافیا ، نقل کے خلاف کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس کے علاوہ پنجاب میں سیکنڈری کلاسز کیلئے یکساں قومی نصاب کے نفاذ کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا گیا ۔  واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے اگلے تعلیمی سال میں  نہم ، دھم کلاسز کے کیلئے واحد قومی نصاب نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ابھی تک اس معاملے میں کوئی واضح پیش رفت نظر نہیں آتی۔

اس کے علاوہ مزید پڑھیں۔۔

پنجاب بورڈ کمیٹی کاایک اور اہم اعلان

اور

وزیر اعلی پنجاب کاتعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم حکم



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.