سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

حیدرآباد میں ایک اور پبلک یونیورسٹی بنے گی۔

 

حیدرآباد کو آخرکار ایک اور پبلک یونیورسٹی ملے گی۔ 


وفاقی حکومت نے انسٹی ٹیوٹ فار ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز (ITMS) کے قیام کے لیے حیدرآباد میں 100 ایکڑ اراضی حاصل کر لی ہے۔

حیدر آباد کے طالبعلموں کیلئے خوشخبری

ایک نئی انٹرنیشنل معیار کی یونیورسٹی کا قیام


حیدرآباد میں ایک اور پبلک یونیورسٹی بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ٹی ایم ایس ایک وفاقی حکومت کی چارٹرڈ یونیورسٹی ہوگی جو ضلع حیدرآباد کے لطیف آباد تعلقہ کے گاؤں گنجو ٹکر میں تعمیر کی جائے گی۔


اس حوالے سے سندھ کے سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ دانش سعید نے بھی ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) حیدرآباد کو خط لکھ کر اراضی کی منتقلی سے آگاہ کیا ہے۔

 

خط میں ڈی سی حیدرآباد کو بتایا گیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے لیے مختص اراضی آئی ٹی ایم ایس کے قیام کے لیے وفاقی حکومت کو منتقل کر دی گئی ہے۔

عمران خان نے 2019 میں ITMS کا سنگ بنیاد رکھا

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 2019 میں ITMS کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ ITMS حیدرآباد کی دوسری پبلک سیکٹر یونیورسٹی ہوگی۔ شہر کی پہلی پبلک سیکٹر یونیورسٹی گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی کالیموری ہے۔

 

گزشتہ ہفتے، سندھ حکومت نے بالآخر صوبے میں پاکستان کا قومی نصاب (NCP)، جو پہلے سنگل نیشنل کریکولم (SNC) کو نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے انکشاف کیا کہ NCP کے تحت ابتدائی طور پر ریاضی، جنرل سائنس، کمپیوٹر سائنس اور انگلش کا نیا نصاب متعارف کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں۔۔۔

گوادر میں بھی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا افتتاع

 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.