سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

عمران خان کی امریکی سائفر کے متعلق آڈیو لیک

 

عمران خان کی امریکی سائفر کے متعلق آڈیو لیک

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور چئیرمیں تحریک انصاف عمران خان نے پاکستانی میڈیا پر امریکی مراسلے کے  بارے میں لیک ہونے  والی آڈیو کو جاری کرنے کیلئے ن لیگ کی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز اور وفاقی کابینہ کے ارکان کی آڈیوز لیک ہونے کے بعد  آج بروز بدھ پاکستانی الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر ایک نئی آڈیو  جاری ہوئی جس میں  سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے  اس وقت کےپرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو امریکی ’دھمکی‘ سے متعلق  سائفر کے معاملے پر گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔

بدھ کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں اس آڈیو لیک کے بارے میں چئیر مین تحریک انصاف عمران خان  نے کہا کہ 'یہ انھوں نے ہی لیک کی ہے، مطلب کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہی لیک کی ہے۔ بہت اچھا ہوا کہ لیک  کر دی۔  میں تو چاہتا ہوں ک کہ پورا  مراسلہ ہی لیک ہو جائے، سب کے سامنے آ جائے تاکہ سب کو پتا چلے کہ کتنی بڑی بیرونی سازش ہوئی ہے۔‘

اس آڈیو کا آغاز اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کی آواز سے ہوتا ہے اور وہ کہہ رہے ہیں کہ ’اچھا اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، نام نہیں لینا امریکہ کا۔۔۔ بس صرف کھیلنا ہے اس کے اُوپر کہ یہ تاریخ پہلے سے تھی۔‘

ایک صحافی کے سوال پر عمران خان کا سوال سنیں 

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 1

Twitter پوسٹ کا اختتام, 1




Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.