سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

اے پلس سکول آف سائنس بستان میں انگلش سپیکنگ کورس کا آغاز

اے پلس سکول آف سائنس بستان میں انگلش سپیکنگ کورس کا آغاز

 

" علمی دنیا " نیوز رپورٹ

تحصیل شکرگڑھ کے گاؤں بستان اڈہ میں  واقع" اے پلس سکول آف سائنس "  میں اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے۔سکول کلاسز کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ، بچوں کو معیاری تعلیم دینے کا آغاز کر دیا ہے۔ سکول کے متوسط گھرانے کو طلباء کو انگریزی بول چال کے طریقے روزانہ بنیا د پر سکھائے جاتے ہیں۔ سکول کی اول کلاس سے انگلش سپیکنگ کورس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ روزانہ پنتالیس منٹ کی کلاس میں بچوں کو انگریزی بول چال اور ان کی وکیبلری میں اضافے کیلئے نئے الفاظ کا مجموعہ اور الفاظ  کا چناؤ کرنا سکھایا جاتا ہے۔

سکول کی نئی انتظامیہ نے "علمی دنیا " نیوز رپورٹر سے بات کرتے ہوئے  بتایا کہ ہم بہت جلد سکول کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لے جا رہے ہیں۔۔

واضح رہے کہ سکول میں زیادہ تر بچے متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔۔ اور کم فیس  میں کوالٹی ایجوکیشن حاصل کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سکول کے پرنسپل ، جناب عبدالرحمٰن خان صاحب اور مینجنگ ڈائرکٹر ، جناب عامر سہیل صاحب نے سکول کو بہتر بنانے اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں مختلف تجاویز سے آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا ہے سکول کا نام پہلے " عامر پبلک سکول اڈہ بستان" تھا۔ جو کہ اب تبدیل کر کے " اے پلس سکول آف سائنس بستان" رکھ دیا گیا ہے۔ نام تبدیل کرنے کا فیصلہ سکول کی نئی انتظامیہ " جناب پرنسپل سر عبدالرحمٰن خان صاحب " نے کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بستان اڈہ پر بہت جلد سکول کی ایک نئی بلڈنگ کا افتتاع کیا جائے گا۔۔

اے پلس سکول آف سائنس بستان میں انگلش سپیکنگ کورس کا آغاز

سکول کے فیس بک کے پیج کو فالو کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

سکول کے فیس بک پیج کو فالو کریں اور سکول کے متعلق نیوز اور اپ ڈیٹ سے با خبر رہیں۔۔

اس کے علاوہ " علمی دنیا " نیوز پر آئیں اور اپنی روزانہ کی بنیا پر تعلیمی خبریں حاصل کریں۔   رزلٹ، داخلے اور سکالرسپس کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.