سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

انگلینڈ کا وفد اتوار کو پاکستان پہنچے گا۔

انگلینڈ کا وفد اتوار کو پاکستان پہنچے گا۔

دو وینیوز کی صورت میں چار میچ کراچی جبکہ تین لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ 




انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا جائزہ وفد 17 جولائی کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کے لیے پاکستان پہنچے گا۔

 ذرائع کے مطابق چار رکنی وفد میں پلیئرز ایسوسی ایشن، سیکیورٹی اور کرکٹ آپریشنز کے ارکان شامل ہوں گے جو کراچی، لاہور، ملتان اور اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز کے مختلف شیڈولز پر بات ہوئی ہے تاہم حتمی تفصیلات کا فیصلہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔


ذرائع کے مطابق انگلش ٹیم رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل 7 ٹی ٹوئنٹی میچز اور بعد میں 3 ٹیسٹ میچز کے لیے پاکستان آئے گی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچز صرف 2 وینیوز کراچی اور لاہور میں کھیلے جا سکیں گے۔ دو وینیوز کی صورت میں 4 ٹی ٹوئنٹی کراچی جبکہ 3 لاہور میں کھیلے جائیں گے۔


ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کراچی اور 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو لاہور میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کی پاکستان آمد 15 ستمبر کو تجویز کی گئی ہے۔


اس کے علاو ہ مزید پڑھیں۔۔۔۔

پاکستا ن اور سری لنکاہ میچ


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.