عامر پبلک سکول اڈہ بستان میں جلسہ تقسیم انعامات
علمی دنیا (نیوز رپورٹ) شکر گڑہ کے گاؤں بستان کے ایک نجی سکول میں جلسہ تقریب تقسیم انعامات
منعقد کیا گیا۔ جس میں حاضرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سکول کے نرسری پلے گروپ تا ہفتم کلاس کے امتحانات کے بعد یہ
جلسہ تقسیم انعامات منعقد کیا گیا جس میں والدین کے علاوہ بچوں اور بچوں کے اساتذہ
کرام نے بھر پور شرکت کی۔
بچوں نے منفرد انداز میں ٹیبلو پیش کر کے حاضرین کے دل جیت
لیے۔
کلاس وائیز بچوں میں امتحانی کارگردگی کی بنیاد پر بچوں میں
انعامات کی تقسیم ہوئی۔
مہمان خصوصی سر اکبر صاحب نے آنے والے معزز مہمانوں کا
شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک تعلیم ہی ہے جو انسان کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتی
ہے۔ دنیا کی ہر چیز ختم ہو سکتی ہے لیکن تعلیم ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑتی ہےاور
نہ ختم ہونے والی ہے۔ تعلیم سے ہی انسان میں اخلاق آتا اور علم حاصل کرنے سے ہی
انسان اللہ کے زیادہ قریب ہو سکتا ہے۔ بشرط کہ عمل بھی ہو۔۔
اس کے علاوہ حاضرین میں سے بھی بعض افراد نے بچوں کو
اخلاقیات کے درس دیے۔ اور بچوں کو والدین اور اساتذہ کا فرمانبردار بنے رہنے کی
تلقین کی۔
No comments:
Post a Comment