حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات میں 8 جنوری تک توسیع کر دی۔ - IlmyDunya

Latest

Jan 2, 2022

حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات میں 8 جنوری تک توسیع کر دی۔

حکومت آزاد کشمیر نے موسم سرما کی تعطیلات میں 8 جنوری تک توسیع کر دی۔ 

شفقت محمود ٹویٹ۔ مراد راس ٹویٹ

مظفرآباد: خطے میں انتہائی سرد موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے، آزاد جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو تمام تعلیمی اداروں کی موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع کا اعلان کیا، 

ریاست جموں و کشمیر کی آزاد حکومت  نے  جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے سردی کی شدت میں اضافے کے باعث آٹھ جنوری تک بند رہیں گے۔

پچھلے برس  سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں  22 دسمبر سے شروع ہوئی تھیں اور یکم جنوری کو ختم ہونا تھی  لیکن  آزاد جموں و کشمیر کی حکومت نے شدید سردی  اور برف باری کی وجہ سے سردیوں کی چھٹیوں  میں 8 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔یعنی چھٹیوں مین مزید اضافہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب صوبہ سندھ بھر کے تعلیمی ادارے 20 دسمبر 2021 سے شروع ہونے والی موسم سرما کی تعطیلات کے خاتمے کے بعد (آج) پیر سے دوبارہ کھلیں گے۔

محکمہ تعلیم صوبہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ  نوٹیفیکیشن کے مطابق، "تمام تعلیمی آج سے کھل گئے ہیں۔ اج سندھ میں تمام نجی اور پبلک سکول موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد کھلی گئے اور اس کے ساتھ ہی صوبہ سندھ میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ "

محکمہ تعلیم سندھ نے اعلان کیا تھا کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 20 دسمبر سے یکم جنوری 2022 تک تعطیلات کے باعث بند رہیں گے۔

موسم سرما کی تعطیلات بھی کنٹرورشل ہی رہی۔ این سی او سی نے اعلان کیا تھا کہ موسم کی شدت میں تین جنوری میں اضافہ ہوگا اس لیے چھٹیاں تین جنوری سے کی جائیں لیکن صوبوں نے اپنی مرضی سے چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیے۔ لیکن اب انہیں محسوس ہوا کہ این سی او سی کا فیصلہ درست ہے۔ اب کل پھر این سی او سی کی میٹنگ ہے پنجاب میں بھی چھٹیاں بڑھنے کا امکان ہے۔ 

آزاد کشمیرحکومت نے موسم سرما کی تعطیلات میں 8 جنوری تک توسیع کر دی۔


No comments:

Post a Comment