سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کی تجویز

اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کی تجویز 

سکولوں میں چھٹیاں کب ہوں گی

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ بچے ویکسین کے بغیر سکول نہیں آ سکتے۔ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ مراد راس نے کہا کہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے سکولوں میں 50 فیصد حاضری کی تجویز زیر غور ہے۔


مراد راس نے کہا کہ سکول کے بچوں کی اکثریت کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ سماجی سرگرمیاں ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اسکارف کو اپنی یونیفارم کا حصہ بنائیں۔

این سی او سی نے ملک بھر میں 10 فیصد یا اس سے زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں کے لیے نئے ایس او پیز نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے ایس او پیز کو صوبوں کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے گی۔ سکولوں میں 50% حاضری کے حوالے سے تجاویز زیر غور ہیں اور صوبوں سے مشاورت کے بعد ان کو حتمی شکل دی جائے گی۔


اجلاس میں بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ کورونا مثبت کیسز کے تحت کیا جائے گا جس کے لیے تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کی تجویز

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.