سموگ کے باعث تعلیمی ادارے 15 دسمبر سے بند کرنے کی تجویز
پنجاب
حکومت نے سموگ کے باعث 15 دسمبر سے تمام سکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند کرنے کی تجویز
دی ہے۔ پنجاب کے بڑے شہروں کو اسموگ کے شدید مسائل کا سامنا ہے اور لوگ دمے اور دیگر
مسائل میں مبتلا ہیں۔ تعلیمی ادارے ایک ماہ کے لیے بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ حتمی
فیصلہ کل 14 دسمبر کو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج ہونے والی میٹنگ ملتوی کر دی
گئی کیونکہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود صاحب بیرون ملک کے دورے پر ہیں۔ امید ہے
کل فیصلہ کر لیا جائے گا۔ اور طلباء اور اساتذہ کا اس تذبذب سے نکال دیا جائے گا
کہ چھٹیاں کب ہونگی۔
واضح
رہے کہ لاہور میں پہلے ہی ہفتے میں 3 دن تعطیلات جاری ہیں۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز
نے تعلیمی ادارے بند کرنے کی مخالفت کی ہے۔ انجمنوں کے مختلف نمائندوں کا کہنا تھا
کہ وہ حکومتی تجویز کو مسترد کرتے ہیں اور اگر تعلیمی ادارے دوبارہ بند ہوئے تو احتجاج
کریں گے۔
اس سال تعلیمی سیشن تاخیر سے شروع ہوا جس کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی بری طرح متاثر ہوئی۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز نے مطالبہ کیا کہ حکومت تعلیمی ادارے بند کرنے کی بجائے سکولوں کے اوقات کار کو ایڈجسٹ کرے۔ وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے بھی عندیہ دیا ہے کہ رواں موسم سرما میں تعلیمی ادارے معمول سے زیادہ مدت کے لیے بند رہ سکتے ہیں۔ شفقت محمود پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اومیکرون وائرس ملک کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔
No comments:
Post a Comment