پاکستان میں دنیا کا تیز ترین سیٹیلائٹ انٹرنیٹ لانے کی تیاریاں مکمل - IlmyDunya

Latest

Dec 20, 2021

پاکستان میں دنیا کا تیز ترین سیٹیلائٹ انٹرنیٹ لانے کی تیاریاں مکمل

ایلون مسک پاکستان میں اسٹار لنک کا سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ لانچ کرنا چاہتے ہیں۔ 

تیز ترین انٹرنیٹ برانڈ پاکستان میں


امریکہ میں قائم عالمی سیٹلائٹ براڈ بینڈ فراہم کرنے والے، سٹار لنک کے ایک وفدنے پاکستان کا دورہ کیا اور چیرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور دوسرے عہدے داروں سے ملاقات کی ۔ اور پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی سیٹیلائٹ کے ذریعے کرنے کیلیے مختلف امور پر بات چیت کی اور تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی موبائل ٹاور سنگنل کے بغیر سیٹیلائٹ کے ذریعے فراہم کرنے کا اعادہ کی اور پاکستان مین جلد کام شروع ہو جائے گا جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ توقع ہے کہ پی ٹی اے اور امریکی کمپنی میں جلد معلاملات طے پا جائیں گے۔


اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران، دونوں پارٹیوں (ایلن ماسک اور پی ٹی اے)نے پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی کی جلد از جلد  فراہم کرنے اور پاکستان کو اپنے عالمی نیٹ ورک  کے ذریعے دنیا کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے سٹار لنک کے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے امریکی کمپنی  سٹار لنک کے نمائندوں کو وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن اور معیاری براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے لیے پاکستان کی  تیزی سے ترقی کرتی ہوئی  مارکیٹ میں امکانات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے سٹار لنک کے نمائندوں کو پاکستان میں سٹار لنک کے آپریشنز کے ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق پی ٹی اے کے تعاون کا یقین دلایا۔

پاکستان میں دنیا کا تیز ترین سیٹیلائٹ انٹرنیٹ لانے کی تیاریاں مکمل

مزید پڑھیں۔۔↓↓↓↓↓↓


ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی 2021 ء کی سب سے بڑیکامیاں

No comments:

Post a Comment