حکومت کا سکولوں میں چھٹیوں کے بارے میں غیر سنجیدہ رویہ - IlmyDunya

Latest

Dec 15, 2021

حکومت کا سکولوں میں چھٹیوں کے بارے میں غیر سنجیدہ رویہ

حکومت کا سکولوں میں چھٹیوں کے بارے میں غیر سنجیدہ رویہ

پنجاب  میں سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کب ہو گا۔

حکومت نے آتے ہیں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر دی۔ دل میں خیال آیا کہ ہمار ملک پاکستان تعلیمی لحاظ سے  دنیا سے بہت پیچھے ہے۔ حتیٰ کہ اپنے حریف ہمسایہ ملک بھارت سے بھی بہت پیچھے ہے۔ جبکہ ہم سے 1971ء میں علیحدہ ہونے والے ملک بنگلہ دیش سے بھی تعلیمی لحاظ سے بہت پیچھے ہے۔ یہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ جب عمران خان کی حکومت قائم ہوئی تو تعلیمی ایمرجنسی لگا دی گئی لیکن اس کا ہمارے تعلیمی نظام پر کچھ اثر نہ ہوا۔ سب کچھ ابھی تک کاغذی کاروائی تک محدود ہے ۔ عمل تو نظر نہیں آیا۔

پھر اس ملک کی بدقسمتی کہ لیں یا حکومت کی کرونا وائرس آ گیا اور اوپر سے نئی نویلی حکومت  ۔ ۔۔ نہ کوئی حکمت عملی نا کوئی پلاننگ  مغرب کی طرف دیکھتے ہوئے فوری سکول بند کر دیے۔ حتی کہ پنجاب میں نہم کلاس کو دوسرا پیپر تھا۔ پرچے بھی پورے نہ ہو سکے اور سکول بند کر دیے۔ سکول پندرہ دن کیلئے بند کئے گئے لیکن پندرہ پندرہ  کر کے پورے نو ماہ سکولوں کو تالا لگائے رکھا۔ جبکہ ان کے اور ان کے حریفوں کے سیاسی جلسے جلوس جاری رہے۔

اب رہا ہر سال چھٹیوں کا معاملہ یہ حکومت ایک بار ہی کیوں نہیں فیصلہ کر لیتی کہ چھٹیاں کب کرنی ہیں اور کب سکول کھولنے ہیں۔ تعلیم کے بارے اتنی غیر سنجیدگی تو کسی ملک میں نہیں ہو گی جتنی ہمارے  ملک کے وزراء میں ہے۔ آج بند ہو رہے ہیں سکول کل بند ہو رہے ہیں سکول ، آج میٹنگ ہو رہی ہے۔ کل ہو گی میٹنگ، آج میٹنگ کینسل ہو گئی اب کل فیصلہ ہو گا، یہ سن سن کر ہمارے تو کان ہی پک گئے ہیں۔  اللہ اس ملک کے حکمرانوں کو ہدایت دے۔ کوئی عقل سے بھی کام لے گا یا ملک ایسے ہی نوٹیفیکیشن سے یا سوشل میڈیا پر ٹویٹ جاری کرنے سے چلے کا یا ملک میں ایک قانون بھی بنے گا۔

مغربی ملکوں میں نئے سال کا کیلنڈر بنتے ہیں پورے سال کی ہونے والی چھٹیوں کا اعلان بھی ہو جاتا ہے ۔ کہ کب دفاتر، سکول بند رہنے ہیں یا کھلے ہیں۔ اس میں کوئی ردوبدل نہیں کر سکتا حتیٰ کہ وزیر اعظم بھی نہیں۔ مغربی ملکوں کے وزیر اعظم،اور صدور بھی اسی کیلینڈر کو فالو کرتے نظر آتے ہیں۔ جبکہ ہمارے ملک پیارے پاکستان میں ایک صوبائی وزیر اپنے ایک ٹویٹ پر ہی چھٹیوں کا اعلان کر دیتا ہے اور نوٹیفیکیشن بعد میں جاری ہوتا ہے۔


آپ اس حکومت کے غیر سنجیدہ رویے کے بارے میں کیا سوچتے ہیں اپنے خیالات کا اظہار ا نیچے تبصرے کے سیکشن میں کریں 




No comments:

Post a Comment