نجی اسکولوں اور کالجوں کا موسم سرما کی تعطیلات کے نئے شیڈول کا بائیکاٹ
آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن (اے ایس پی ایس سی اے) نے صوبے کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوبارہ شیڈول سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کے اعلان کو مسترد کردیا ہے۔
اس
حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین اے ایس پی ایس سی اے حیدر علی نے کہا کہ اے ایس پی
ایس سی اے نے پہلے ہی 20 دسمبر 2021 سے یکم جنوری 2022 تک موسم سرما کی تعطیلات کا
اعلان محکمہ تعلیم سندھ کی ہدایات کے مطابق کیا تھا جو اس ماہ کے شروع میں جاری کی
گئی تھیں اور اسی کے تحت چھٹیاں منائیں گے۔ شیڈول
یہ
بھی پڑھیں
سندھ میں شدید ردعمل کے بعد موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل
اتوار کے روز، محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات پر نظر ثانی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات اب 3 سے 10 جنوری 2022 تک ہوں گی۔
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے جمعہ کو میٹنگ کی تھی اور صوبوں کو تجویز
پیش کی تھی کہ تعلیمی اداروں میں 3 جنوری 2022 سے موسم سرما کی تعطیلات شروع کریں تاکہ
طلباء میں COVID-19 ویکسینیشن کی شرح میں اضافہ ہو۔
اگرچہ سندھ حکومت نے ابتدائی طور پر جمعہ کو NCOC کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا، تاہم اس نے اتوار کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی کیونکہ محکمہ داخلہ نے 3 سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
چیئرمین ASPSCA نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد تمام صوبوں کو اپنے شیڈول کے مطابق تعطیلات منانے کا اختیار حاصل ہے اور انہوں نے سوال کیا کہ مرکز صوبوں کے معاملات میں کس بنیاد پر مداخلت کر رہا ہے۔
No comments:
Post a Comment